ایک نیوز نیوز: لاہور باگڑیاں چوک گرین ٹاؤن میں دوست نے گولیاں مار کر 18 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق باگڑیاں گرین ٹاؤن میں 18سالہ موٹر مکینک صارم کو اسکےدوست شیر زمان عرف مانا گجر نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گولیاں مار کر قتل کر دیا ہے۔
18سالہ موٹر مکینک صارم کی والدہ کی زبان پر ایک ہی فقرہ جاری ہے کہ میرے کڑیل جوان بیٹے کو گھر سے بلا کر قتل کر دیا گیا ہے۔ ہمارے ساتھ ظلم ہوا صارم کے دوست شیر زمان عرف مانا گجر نے میرے بیٹے کو قتل کیا۔
پولیس نے مانا گجر کے خلاف نامزد مقدمہ درج کر لیا اور لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ہے۔ گرین ٹاون انویسٹیگیشن پولیس نے ملزم شیر زمان کے ماموں کاشف کو حراست میں لے لیا ھے جبکہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لئیے چھاپے مارے جا رہے ہیں مقتول صارم کو اج سپرد خاک کیا جائے گا ۔
پولیس کا کہنا ھے کہ اصل ملزم کے پکڑے جانے کے بعد پتا چلے گا کہ اس نے اپنے دوست کو کیوں قتل کیا ہے۔