زبیر گل نے بھی لندن پولیس کو تسنیم حیدر کیخلاف درخواست دیدی

زبیر گل نے بھی لندن پولیس کو تسنیم حیدر کیخلاف درخواست دیدی
کیپشن: زبیر گل نے بھی لندن پولیس کو تسنیم حیدر کیخلاف درخواست دیدی

ایک نیوز نیوز: مسلم لیگ ن کے رہنما زبیر گل نے بھی لندن پولیس کو تسنیم حیدر کے خلاف درخواست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق زبیر گل کا کہنا ہے کہ تسنیم حیدرکےالزامات بے بنیاد ہیں، جلد حقائق عوام کے سامنے لائیں گے۔پولیس جلد تسنیم حیدر کے خلاف ایکشن لے گی۔

اس سے قبل مسلم لیگی رہنما ناصر بٹ نے تسنیم حیدر کے خلاف لندن کے گرین فورڈ پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی تھی۔

ناصر بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پولیس تسنیم حیدر سے اس کے دعوے کے ثبوت طلب کرے اور اسے بلا کر تحقیقات کی جائے۔

واضح رہے کہ تسنیم حیدر نے دعویٰ کیا کہ ناصر بٹ نے انہیں بتایا تھا کہ کینیا میں وقار اور خرم ان کے آدمی ہیں اور ارشد شریف کا قاتل کینیا میں ہی چھپا ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ عمران خان پر فائرنگ کرنے والا ایک شوٹر بھی کینیا پہنچ چکا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لندن میں تسنیم حیدر نامی شخص نے سابق وزیراعظم نوازشریف پر سینیئر صحافی ارشد شریف اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام عائد کیا اور خود کو مسلم لیگ ن کا عہدے دار بھی بتایا۔