ایک نیوز نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے فلم جوائے لینڈ کی پنجاب کے سینما گھروں میں نمائش روکنے کیلئے درخواست کے نا قابل سماعت ہونے کا اعتراض ختم کر دیا اور اسے سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے مقامی شہر بلال شفیق کی درخواست پر اعتراض سماعت کی. ہائیکورٹ آفس نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض لگایا تھا جسے عدالت نے ختم کر دیا ہے.
درخواست گزار کے وکیل عابد حسین کھچی نے موقف اپنایا کہ فلم اخلاقی اور مذہبی اقدار کے منافی ہے. فلم اسلامی معاشرے میں خاندانی نظام کو توڑ سکتی ہے. وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ ایسی فلم کو نمائش کے لیے لائسنس جاری نہیں کیا جا سکتا اس لیے فلم کی پاکستان میں نمائش پر مستقل پابندی لگائی جائے اور ساتھ ہی سنسر شپ سرٹیفکیٹ اور فلم کے لائسنس کو منسوخ کرنے کا حکم دیا جائے۔