ایک نیوز نیوز: طلاق کے بعد مشہور آن لائن کاروباری پورٹل ایمازون کے بانی جیف بیزوس کا اپنی گرل فرینڈ اور سی این این کی سابق امریکی نیوز اینکر لارین سانچیز کے ساتھ پہلا انٹرویو۔۔۔ ایک دوسرے سے پیارکرتے ہیں خود کو ٹیم کے طور پر دیکھتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جیف بیزوس اور لارین سانچیز نے ایک ٹیلی وژن انٹرویو میں ایک دوسرے سے پیار اور محبت کے جذبات کا تبادلہ کیا، اس موقع پر لارین سانچیز کاکہنا تھا کہ ہم شاندار ساتھی ہیں اور ہم ایک ساتھ اپنے وقت سے لطف اندوز ہوتے ہیںہم ایک دوسرے سے پیار کرتے ہیں اور ہم ہمیشہ ایک دوسرے کو ایک ٹیم کے طور پر دیکھتے ہیں۔
دوسری طرف دُنیا کے چوتھے امیر ترین شخص جیف بیزوس کا کہنا تھا کہ ہم مثبت توانائی کا تبادلہ کرتے ہیں اور ہم ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں، اس لیے مل کر کام کرنا مزہ آتا ہے۔خلائی کمپنی بلیو اوریجن کے بانی اٹھاون سالہ بیزوس کا کہنا ہے وہ ہر کسی کے لئے خلائی سفر دسیتابی کی امید رکھتے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ ہر وہ شخص جو یہ چاہتا ہے اس کے قابل ہونا چاہیے۔
اپنی طرف سے ایمی ایوارڈ یافتہ صحافی 52 سالہ سانچیز نے کہا کہ وہ 2023 میں لڑکیوں کے ایک بڑے گروپ کے ساتھ ایک پرواز کے ذریعے خلا کا سفر کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔جوڑے نے اپنے ویک اینڈ کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے یہ تسلیم کیا کہ سنیچر کی راتیں فلمیں دیکھنے اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے پر مشتمل ہوتی ہیں۔مزید برآں بیزوس نے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ وہ موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی زندگی کے دوران اپنی زیادہ تر دولت ترک کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
یادرہے جیف نے اپنی بیوی میکنزی سے شادی کے 25 سال بعد سانچیز کے ساتھ افیئر کا انکشاف ہونے کے بعد علیحدگی اختیار کر لی تھی۔جیف بیزوس کی سابقہ بیوی طلاق کے بعد ان کی دولت کا 14 فی صد یعنی 36 ارب ڈالر لینے میں کامیاب رہیں، یہی وجہ ہے کہ اس طلاق کو دنیا کی مہنگی ترین طلاق کا نام دیا جاتا ہے۔