عمران لطیف:متنازعہ مواد پرمبنی کتاب پر اعتراضات کے بعد بورڈ نےحرکت میں آتے ہی آئینہ عمرانیات کی گیارہویں جماعت کی کتاب پر پابندی لگادی.
تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو خیال آگیا ,ماہرین تعلیم کی نشاندھی کے بعد پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نےنجی پبلشرکی کتاب آئینہ عمرانیات پر پابندی لگا دی ہے۔
مارکیٹ میں متعدد کتابیں بغیر اجازت کے پرنٹ ہوتی رہی ہیں اور ٹیکسٹ بک بورڈ بغیر اجازت کتابوں کی پرنٹنگ روکنے میں ناکام رہا ہے اور کتابوں پر اعتراضات کے لیے اعلان کردہ شکایت سیل بھی ابھی تک قائم نہ ہوسکا۔
واضح رہےکہ متنازعہ مواد پرمبنی کتاب پر اعتراضات کے بعد بورڈ حرکت میں آئی تھی اور گیارہویں جماعت کی کتاب پر ماہرین تعلیم کی نشاندھی کے بعد پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے نجی پبلشرکی کتاب پر پابندی لگا دی ہے۔