ایک نیوز نیوز: وفاقی وزیر برائے ماحولیات اور پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ امریکی لابنگ فرم سے معاہدہ کرنے کے بعد عمران خان امریکا اور اسٹیبلشمنٹ پر لگائے گئے الزامات پر مسلسل یوٹرن لے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ماحولیات اور پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ سائٹ پر اپنے بیان میں لکھا کہ 7 ماہ سے عمران خان امریکا اور اسٹیبلشمنٹ پر حکومت گرانے کا الزام لگا رہے تھے، اچانک عمران خان کو خیال آیا کہ ان کی حکومت گھرانے میں بیرونی اور اندرونی سازش نہیں تھی۔
گزشتہ سات ماہ سے عمران خان امریکہ اور ایسٹبلشمنٹ پر حکومت گرانے کے الزام لگا رہے تھے، اچانک ان کو خیال آیا کہ ان کی حکومت گھرانے میں کوئی بیرونی اور اندرونی سازش نہیں تھی۔ امریکی لابنگ فرم کے ساتھ معاہدہ کرنے کے بعد عمران خان مسلسل اپنے بیانیے سے ہر یو ٹرن لے رہے ہیں۔1/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) November 22, 2022
شیری رحمان نے کہا کہ حقیقی آزادی کے جھوٹے بیانیے کی بنیاد پر ملک میں تقسیم، نفرت اور انتشار پھیلایا گیا، نفرت انگیز سیاست سے ملک اور اداروں کو نقصان ہوا، کیا ایک یوٹرن لینے سے ازالہ ہو جائیگا؟، ان کی تمام سیاسی زندگی یوٹرن میں ہی گزری گی کیوں کہ ان کی سیاست ملک اور عوام سے نہیں بلکہ ان کے اپنے ذاتی مفادات سے جڑی ہوئی ہے۔
بظاہر یہ جانتے تھے کہ عدم اعتماد میں کوئی بھی سازش شامل نہی تھی وہ ایک آئینی اور پارلیمانی معاملہ تھا۔ لیکن موقعے سے سیاسی فائدہ اٹھانے کیلئے انہوں نے پاکستان کے عالمی تعلقات کو دائو پر لگا دیا۔ حقیقی آزادی کے جھوٹے بیانیہ کی بنیاد پر ملک میں تقسیم، نفرت اور انتشار پھیلایا۔2/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) November 22, 2022
رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ بظاہر یہ جانتے تھے کہ عدم اعتماد میں کوئی بھی سازش شامل نہیں تھی، وہ ایک آئینی اور پارلیمانی معاملہ تھا لیکن موقع سے سیاسی فائدہ اٹھانے کیلئے انہوں نے پاکستان کے عالمی تعلقات کو داؤ پر لگایا۔