ایک نیوز نیوز: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 5 دن انتہائی اہم ہیں، کیئرٹیکر کی مدت نہیں بڑھ سکتی۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تر پہنچ گیا ہے اور یہاں نفسا نفسی کا عالم ہے، 5 دن انتہائی اہم ہیں، پی ڈی ایم بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی ہے۔
شیخ رشید نے کہا ہے کہ کیئرٹیکر کی مدت نہیں بڑھ سکتی، 26 نومبر 2 بجے راولپنڈی عمران خان کے لانگ مارچ کا تاریخی استقبال کرے گا، 30 نومبر تک فیصلہ ہو جائے گا، آر ہوگا یا پار ہو گا۔
ملک د یوالیہ ہونے کے قریب تر پہنچ گیا ہےاور یہاں نفسانفسی کا عالم ہے،5 دن انتہائی اہم ہیں،PDM بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی ہے،کیر ٹیکر کی مدت نہیں بڑھ سکتی،26 نومبر 2بجے راولپنڈی عمران خان کےلانگ مارچ کا تاریخی استقبال کرے گا،30 نومبر تک فیصلہ ہوجائے گا آر ہوگا یا پار ہوگا۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 22, 2022
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ جب تک نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا مسئلہ حل نہیں ہوتا سیاست میں ٹھہراؤ نہیں آئے گا، رانا ثناء اللہ کا بیان بغیر سمری کے بھی نیا آرمی چیف تعینات کر دیں گے خطرے کی گھنٹی ہے، وزیر داخلہ کے بیان سے واضح ہے سب اچھا نہیں، سب ایک پیج پر نہیں ہیں۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ خود ہی اثاثوں کے ریکارڈ کو لیک کرواتے ہیں خود ہی تحقیقات کا حکم دیتے ہیں۔