بلا منظوری نرسنگ کالجز کو این او سی دینے پر رجسٹرار معطل

وزیہ مشتاق  کوئی ریکارڈ فراہم نہیں کر سکی تھی
کیپشن: وزیہ مشتاق  کوئی ریکارڈ فراہم نہیں کر سکی تھی

ٌایک نیوز نیوز: پاکستان نرسنگ کونسل میں کونسل کی منظوری کے بغیر نرسنگ کالجز  منظور کرنے کے معاملہ پر صدر پی این سی نے رجسٹرار پاکستان نرسنگ کونسل فوزیہ مشتاق اور کلرک آصف خٹک کو معطل کردیاگیا۔ 

رپورٹ کے مطابق رجسٹرار فوزیہ مشتاق اور آصف خٹک گھوسٹ نے متعدد کالجز کو این او سی بھی جاری کیے تھے اور ملک بھر میں متعدد کالجز کو غیر قانونی طور  پر فائدہ دیاگیا تھا۔ شکایات پر صحت کی اسٹینڈنگ کمیٹی اور پبلک کائنٹس کمیٹی نے متعدد بار ریکارڈ کےساتھ طلب کیاتھا ۔ لیکن وزیہ مشتاق  کوئی ریکارڈ فراہم نہیں کر سکی تھی۔ ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر فوزیہ مشتاق کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور سٹیڈنگ کمیٹی برائے صحت نے معطل کر دیا۔ایک نیوز نے متعدد بار بوگس کالجزکی نشاندہی تھی۔