کنٹینر لگانا مسئلے کا حل نہیں،انتظامیہ جدید طریقہ اختیار کرے:اسلام آباد ہائیکورٹ

Nov 22, 2022 | 11:47 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز:  اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے ہیں کہ ریاست کے سامنے کوئی کھڑا نہیں ہو سکتا اگر راولپنڈی میں کچھ ہوتا ہے تو بھی اسلام آباد آنے والوں کو دشواری ہو سکتی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے متوقع دھرنے کے خلاف تاجروں کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ دھرنے سے متعلق سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، کنٹینر لگانا کوئی مسئلے کا حل نہیں، انتظامیہ کوئی جدید طریقہ اختیار کرے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ ریاست کے سامنے کوئی کھڑا نہیں ہو سکتا، اگر راولپنڈی میں کچھ ہوتا ہے تو بھی اسلام آباد آنے والوں کو دشواری ہو سکتی ہے۔

بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی طرف سے درخواست واپس لیے جانے پر تاجروں کی درخواست نمٹا دی۔

مزیدخبریں