راولپنڈی: پی ٹی آئی کا دھرنا،اداروں کی جگہ تبدیل کرنے کی تجویز

راولپنڈی: پی ٹی آئی کا دھرنا،اداروں کی جگہ تبدیل کرنے کی تجویز
کیپشن: راولپنڈی: پی ٹی آئی کا دھرنا،اداروں کی جگہ تبدیل کرنے کی تجویز

ایک نیوز نیوز: راولپنڈی کی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پی ٹی آئی کے دھرنے کا مقام تبدیل کرنے کی تجویز دے دی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی فیض آباد کے قریب دھرنا دینا چاہتی ہے۔راولپنڈی کی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پی ٹی آئی کے دھرنے کا مقام علامہ اقبال پارک تک لانے کی تجویز دیدی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی راولپنڈی کے  قائدین نے جگہ کی تبدیلی پرمشاورت کیلئےمزید وقت مانگ لیا ہے،راولپنڈی میں 26 نومبر کو ہونے والے پی ٹی آئی کے دھرنے کے باعث حساس عمارتوں کی سیکورٹی اور پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم بھی 26 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گی.

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان براستہ ہیلی کاپٹر راولپنڈی پہنچیں گے۔ ہیلی کاپٹر سے اسٹیج تک سیکورٹی کے انتظامات پر بھی نظر ثانی جاری ہے۔ راولپنڈی میں  فیض آباد کے قریب انتہائی اہم تنصیبات بھی موجود ہیں۔ راولپنڈی انتظامیہ نے پی ٹی آئی قائدین کو تمام خدشات سے آگاہ کردیا ہے۔