ایک نیوز نیوز:اسلام آباد کی انسداد دہشت گری عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور کارِ سرکار میں مداخلت سے متعلق مقدمات میں اسدعمر، علی نواز اعوان سمیت دیگر 6 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی، پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف مقدمہ مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج راجا جواد عباس حسن نے کی،دورانِ سماعت اسد عمر،علی نواز اعوان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔
دلائل کے بعد عدالت نے ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں جبکہ فیصل جاوید، خرم نواز، عامرکیانی کے خلاف تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے پر محفوظ شدہ فیصلہ فیصلہ کل سنایا جائے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے، عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں ایک بیٹی کو ظاہر نہیں کیا۔
واضح رہے کہ ساجد نامی شہری نے سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔