ایک نیوز نیوز: گندم کی امدادی قیمت پر وفاق اور سندھ میں اختلاف سامنے آگیا۔
رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے گندم کی امدادی قیمت 2800 روپے فی من مقرر کرنے کا مطالبہ کیا، مگر پھر امدادی قیمت 4000روپے من کر دی۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح آٹے کا تھیلا 3200 کا ہو جائے گا،کیا کوئی دہاڑی دار 3200کا آٹے کا تھیلا خرید سکتا ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے کسان پیکج کا نوٹیفکیشن ہی ابھی تک جاری نہیں ہوا۔اس کے علاوہ وفاقی وزیر چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے پر بھی ڈٹ گئے۔
طارق بشیر نے کہا کہ چینی بیرون ملک بھیجی تو اندرون ملک قلت ہو جائے گی، پاکستان میں شوگر اور گندم سمیت ہر صنعت کو مافیا آپریٹ کر رہا ہے۔