چین میں فیکٹری میں آگ لگنے سے 36 افراد ہلاک

چین میں فیکٹری میں آگ لگنے سے 36 افراد ہلاک

ایک نیوز نیوز: چین کے وسطی صوبے ہینان کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 36 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آتشزدگی کے بعد دو افراد لاپتا ہوگئے ہیں جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق آگ پر میونسپل فائر ریسکیو کی 36 گاڑیوں کی مدد سے قابو میں پایا گیا۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک مشکوک شخص کو موقع سے گرفتار کیا گیا ہے جس سے تفتیش کی جارہی ہے۔