امریکہ:نیویارک کے شمال مغربی حصے میں برف باری سے نظام زندگی مفلوج

امریکہ:نیویارک کے شمال مغربی حصے میں برف باری سے نظام زندگی مفلوج
کیپشن: امریکہ:نیویارک کے شمال مغربی حصے میں برف باری سے نظام زندگی مفلوج

ایک نیوز نیوز: امریکی ریاست نیویارک کے شمال مغربی حصے میں برف باری سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں برفانی طوفان کے باعث بفالو اور شمالی نیویارک کئی فٹ برف سے ڈھکے ہوئے ہیں،کچھ علاقوں میں برف باری کاسلسلہ رُک چکا ہے جہاں برف کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں اب بھی متاثر جبکہ اسکول بھی بند ہیں۔مختلف حادثات میں دوافراد ہلاک ہوئے ہیں۔نیویارک میں آج بھی 2 فٹ تک برف پڑنے کا امکان ہے۔

کچھ متاثرہ علاقوں میں ہائی ویز کھول دیے گئے ہیں اور سفری پابندیاں اٹھالی گئی ہیں،نیویارک  کے گورنر نے طوفان کو تاریخی قرار دیا ہے۔