اسپین، ناروےاور آئرلینڈ نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرلیا

May 22, 2024 | 18:58 PM

ایک نیوز:اسپین، ناروےاور آئرلینڈ نے فلسطین کو آزاد ریاست کےطورپر تسلیم کرلیا۔
 غیرملکی میڈیا کےمطابق باقی ممالک سے استدعا کی کہ وہ بھی فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے میں ان کی پیروی کریں۔
ناروےکےوزیراعظم نےکہاہےکہ ناروے 28 مئی کو فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کر لے گا،فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن نہیں آ سکتا۔
وزیراعظم پیڈرو سانچیز کاکہناہےکہ اسپین بھی 28 مئی کو فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرلے گا، یورپ میں تینوں ریاستیں فلسطین کی بے باک حمایتی ہیں۔

مزیدخبریں