پاکستان کی کانزفیسٹول میں نمائندگی کرنےپرفخرہے،ایریکارابن

May 22, 2024 | 18:53 PM

ایک نیوز:پاکستانی ماڈل ایریکارابن نےکہاہےکہ اپنےملک کی کانزفیسٹول میں نمائندگی کرنےپرفخرہے۔
تفصیلات کےمطابق پاکستانی ماڈل ایریکا رابن نےکانز فلم فسٹیول میں شرکت کی۔ایریکا رابن نے ہالی ووڈ فلم " دی سبسٹنس " کے پریمیئر شو کے ریڈ کارپٹ میں شرکت کی۔
ماڈل ایریکارابن کاکہناتھاکہ کانز جیسے فسٹیول میں شرکت کرنا میرے لیے اعزاز سے کم نہیں، کانز فیسٹول میں شرکت کی ہمیشہ سے خواہش رہی، آج خواب پورا ہوگیا،اپنے ملک پاکستان کی کانز فیسٹول میں نمائندگی کرنے پر فخر ہے۔
 ایریکا رابن کانز فلم فیسٹول کے ریڈ کارپٹ پر واک کرنے والی کم عمر ترین پاکستانی ماڈل ہیں کانز فلم فیسٹیول 14 مئی سے 25 مئی تک فرانس کے شہر کانز میں جاری ہے ۔
ایریکا رابن پہلی پاکستانی ماڈل ہیں جنہوں نے مس یونیورس 2023 کے عالمی مقابلے میں شرکت بھی تھی۔    

مزیدخبریں