ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈکااعلان کل ہوگا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈکااعلان کل ہوگا
کیپشن: The national squad for the T20 World Cup will be announced tomorrow

ایک نیوز:آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کےلئے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کل ہو گا۔فاسٹ بائولر حسن علی کو کاؤنٹی کھیلنے کےلئے ریلیز کر دیا گیا جبکہ سلمان علی آغا اور محمد عرفان ڈراپ کردئیے گئے۔
قومی سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ نے مشاورت سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کےلئے مجوزہ سکواڈ کو حتمی شکل دے دی ہے۔
ا سکواڈ میں کپتان بابر اعظم ، ابرار احمد، اعظم خان ،فخر زمان،حارث رؤف،افتخار احمد، عماد وسیم،محمد عباس آفریدی،محمد عامر، محمد رضوان،نسیم شاہ، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان شامل ہیں۔
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کےلئے حتمی قومی سکواڈ کے اعلان کی ڈیڈ لائن 24 مئی ہے۔