ایک نیوز:کاروبارکےاختتام پرانٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق کاروبارکےاختتام پر انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوا ، انٹربینک میں ڈالر 278.39 روپے سے بڑھ کر 278.47 روپے پر بند ہو۔
کاروبارکےاختتام پر اسٹاک مارکیٹ میں ملاجلا رجحان رہا ،ہنڈرڈانڈیکس 250 پوائنٹس کی کمی سے 74 ہزار 956 پوائنٹس پر بند ہوا ،دن بھر مجموعی طور پر 389 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،131 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 233 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
مارکیٹ میں 58 کروڑ 20 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ، اسٹاک مارکیٹ میں 17 ارب 67 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 75,513 جبکہ کم ترین سطح 74,835 پوائنٹس رہی۔
انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں اضافہ
May 22, 2024 | 18:14 PM