ایک نیوز:پنجاب حکومت نےقربانی کےجانوروں کےسیل پوائنٹس پرکوئی فیس نہ لینےکافیصلہ کیاہے۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بکرا عید پر زیرو ویسٹ یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت پنجاب بھر کے میونسپل اداروں کے چیف آفیسرز کا اجلاس ہوا،سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں، ایڈیشنل سیکرٹری ماریہ طارق اور دیگرنےاجلاس میں شرکت کی۔
عیدالاضحی پلان کو حتمی شکل دی گئی، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ نے اجلاس کو بریفنگ دی۔
وزیربلدیات ذیشان رفیق کاکہناتھاکہ جانور سیل پوائنٹس "نو پرافٹ نو لاس" کی بنیاد پر قائم کئے جائیں گے، عیدالاضحی سے 10 روز قبل اور 3 روز بعد تک میونسپل ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی ہوگی،شہروں میں قربانی والے ہر گھر میں ماحول دوست بیگز مفت فراہم کریں، مختلف شہروں میں جانور سیل پوائنٹس کے خود اچانک دورے کروں گا،وزیراعلیٰ کی واضح ہدایات ہیں صفائی انتظامات پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
وزیربلدیات ذیشان رفیق نےہدایت جاری کی کہ محکمہ بلدیات کے سنیئر افسر بھی فیلڈ کے دورے کریں۔
ذیشان رفیق کاکہناتھاکہ ڈیڈ لائن ختم ہونے کا انتظار کئے بغیر الائشیں ساتھ ساتھ ٹھکانے لگائیں، وزیر بلدیات نے ہر بلدیہ سے عیدالاضحی کی حکمت عملی تحریری طور پر طلب کر لی، سی اوز نمایاں مقامات اور سیل پوائنٹس پر اپنا موبائل نمبر آویزاں کریں گے، سیکرٹری بلدیات آفس میں صوبائی مانیٹرنگ سیل قائم کیا جائے گا،ہر علاقے کے منتخب نمائندوں کو بھی مانیٹرنگ عمل میں شامل کیا جائے۔
وزیربلدیات کاکہناتھاکہ عید کی چھٹیوں میں صفائی میں کوتاہی برداشت نہیں کرونگا،
ذیشان رفیق نےچیف افسروں کو ہدایت جاری کی کہ رپورٹنگ پر فورا کارروائی کی جائے۔
حکومت کاقربانی کےجانوروں کےسیل پوائنٹس پرکوئی فیس نہ لینےکافیصلہ
May 22, 2024 | 18:09 PM