بجل کابڑبابریک تھروپارلیمنٹ ،سپریم کورٹ سمیت سرکاری دفاترتاریکی میں ڈوب گئے

بجلی کاشارٹ فال یافنی خرابی،پارلیمنٹ ہاؤس کا بجلی سسٹم ٹرپ کرگیا
کیپشن: Electricity short fall or malfunction, the power system of the Parliament House tripped

ایک نیوز: بجلی کابڑابریک تھروپارلیمنٹ ہاؤس ،سپریم کورٹ سمیت سرکاری دفاترکا بجلی سسٹم ٹرپ کرگیا، پارلیمنٹ عمارت اندھیرے میں ڈوب گئی۔

تفصیلات کےمطابق 132 کے وی گرڈ اسٹیشن G.5 کے پاور ٹرانسفارمر میں فنی خرابی  کےباعث بجلی کابڑابریک تھروہوگیا۔ 17 فیڈرز متاثر 12 فیڈرز پر بجلی کی سپلائی بحال کر دی گئی ۔

ذرائع کےمطابق پارلیمنٹ کی عمارت سولر سسٹم پر ہونے کے باوجود بجلی بحال نہ ہوسکی ،ایک گھنٹہ سے پارلیمنٹ کی عمارت اندھیرے میں ڈوبی ہوئی ہے، بجلی جانے پر پارلیمنٹ کا جنریٹر بھی جواب دے گیا    ۔ پارلیمنٹ ہاؤس کا جنریٹر چالیس سال پرانا ہے ۔سی ڈی اے کے بار بار کہنے کے باوجود تبدیل نہیں کیاگیا، سولر سسٹم کے ذریعے پارلیمنٹ کو بجلی دی جاتی ہے بجلی جانے کی صورت میں جنریٹر کو متبادل رکھا گیا تھا۔ بجلی کی آنکھ مچولی کی وجہ سے پارلیمنٹ ہاؤس کے کئی کمپیوٹرز بری طرح متاثر ڈیٹا بھی سسٹم سے اڑ گیا۔    

پی ایم سیکرٹریٹ سی بی آر کے بلاک سوک سینٹر اور سپریم کورٹ فیڈرز پر بجلی کی فراہمی تاحال معطل  ہے،جی ایس او اور آپریشن سٹاف فالٹ کلیر کرنے کے لئے کوشاں  ہے۔

ترجمان آئیسکوکاکہناتھاکہ بجلی کی فراہمی میں آنے والے عارضی تعطل پر معزرت خواہ ہیں ۔