ایک نیوز:ترجمان پی ٹی آئی نےکہاہےکہ مجھ پرقاتلانہ حملہ سوچی سمجھی سازش تھی، حملہ آور خواجہ سرا نہیں تھے، جب انہوں نے مجھے پکڑا تو محسوس ہوا وہ اعلیٰ تربیت یافتہ تھے۔
تفصیلات کےمطابق ترجمان تحریک انصاف رؤف حسن نےپریس کانفرنس کرتےہوئےکہناتھاکہ پچھلے دو سال میں ہماری آوازوں کے ساتھ میڈیا کی آواز کو بھی مسخ کیا گیا، اداروں کی جس طرح تضحیک کی جارہی ہے وہ آپ کے سامنے ہے جب سےبانی پی ٹی آئی کی حکومت کو گرایا اس کے بعد پی ٹی آئی پر جو ظلم ہوئے اس کی مثال نہیں ملتی ہماری درخواست کے باوجود جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا گیا۔
ترجمان پی ٹی آئی کامزیدکہناتھاکہ جمہوریت کے پیچھے ایک انفرادی ڈکٹیٹرشپ جاری ہے، ہم اس ملک میں جمہوریت چاہتے ہیں،عوام نے پی ٹی آئی کودو تہائی اکثریت دی، پی ٹی آئی پر مظالم ہوئے اور ہماری اکثریت چھینی گئی،پی ٹی آئی کے لوگوں کو گرفتار اور اغوا کیا گیا،تمام ہتھکنڈے اپنائے گئے کہ پی ٹی آئی کے لوگ اپنی وفاداری بدلیں،پی ٹی آئی کی قیادت کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔
ترجمان پی ٹی آئی روف حسن پریس کانفرنس کےدوران پی ٹی آئی پر مظالم کا ذکر کرتے آبدیدہ ہوگئے ،بتایا جائے پی ٹی آئی کے ساتھ کونسے آئین قانون کے تحت ظلم کیا گیا،ایک روز پہلے مجھے پر حملہ کی کوشش کی گئی، مجھ پر قاتلانہ حملہ سوچی سمجھی سازش تھی، حملہ آور میرا گلا کاٹنا چاہتے تھے،میرئےزخم ٹھیک ہوجائے گا شاید نظر بھی نہ آئے جو گھاو ریاست کے اوپر لگائے ہیں وہ مائل نہیں ہونگے 1971 کے واقعات کو دوبارہ سے دہرایا جارہا ہے۔
رہنماپی ٹی آئی کامزیدکہناتھاکہ وقت آگیا کہ ساری قوم کھڑی ہو ساری قوم کو باہر نکلنا پڑے گا یہ سوال میری زندگی کا نہیں پوری ریاست کا ہے ریاست کو بند گلی میں دھکیل دیا گیا ہے دو سال میں کوئی بھی بیانیہ بنانے میں یہ کامیاب نہ ہوسکے فرد واحد کی خواش کو نافذ کرنے والے مکمل طور پر ناکام ہوئے۔