ایک نیوز:وزیر اعلیٰ نے جیل ریفارمز کا جامع پلان طلب کر لیا،فیصل آباد اور راولپنڈی میں وویمن جیلوں کے قیام کی اصولی منظوری دی گئی نئی جیلوں کو شہر سے باہر قائم کرنے کی ہدایت جاری کر دیں ۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت جیل ریفارمزسےمتعلق اجلاس ہوا۔ مریم نواز نے جیل ریفارمز سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اہم فیصلے کیے۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے جیل ریفارمز کا جامع پلان طلب کر لیا،فیصل آباد اور راولپنڈی میں وویمن جیلوں کے قیام کی اصولی منظوری دی دی گئی ،نئی جیلوں کو شہر سے باہر قائم کرنے کی ہدایت جاری کر دیں۔
وزیر اعلیٰ نے بخشی خانے اور لاک اپ کی ری ویمپنگ کا حکم جاری کر دیاپنجاب بھر کے بخشی خانے اور لاک اپ کی ری ویمپنگ کی پراجیکٹ کی منظوری دے دی گئی مریم نواز کی صدارت میں اجلاس میں جیلوں سے جرائم پیشہ افراد کےممکنہ بیرونی رابطوں پر اظہار تشویش کیا ۔
جیلوں کی سائبر سیکیورٹی کے انتظامات کو فول پروف بنانے کی ہدایت جاری کر دیں اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، ہوم سیکرٹری نورالامین مینگل، آئی جی جیل خانہ جات فاروق نذیر اور دیگر کی شرکت۔