ایک نیوز: سرکاری اداروں اوراعلیٰ دفاتر کو نشانہ بنانے والی سائبر کرائم مہم سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی گئی۔
تفصیلات کےمطابق نیشنل کمپوٹر ایمرجنسی ٹیم نے سرکاری اداروں کو سائبر خطرات سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی۔
ایڈوائزری کےمطابق سائبر مہم سسٹم میں داخل ہوکر فشنگ کے ذریعے حساس ڈیٹا چوری کرسکتی ہے،ہیکنگ کے لیے مختلف حربوں، تکنیکوں کے ساتھ فشنگ پی ڈی ایف دستاویز میں یو آر ایل کلک شامل ہے، ایڈوائزری میں اعلیٰ اداروں کو سائبر مہم سے لاحق خطرات کو کم کرنے کے لیے متعدد حفاظتی اقدامات کی سفارش دفاتر میں حفاظتی اقدامات کے لیے ای میل سیکیورٹی میں اضافہ کرنے کی سفارش شامل ہے۔
ایڈوائزری کےمطابق دفاتر کے دستاویزات کی ہینڈلنگ کو محفوظ بنایا جائے، ایڈوائزری میں حکومتی اداروں، وزارتوں، ڈویژنز کو ہوشیار رہنے کی اپیل کی گئی ہے ،سائبر خطرات سے تحفظ کے لیے ضروری حفاظتی اقدامات کو نافذ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔