ہتک عزت بل پردستخط روکنےکیلئےگورنرپنجاب کومراسلہ جاری

May 22, 2024 | 14:07 PM

ایک نیوز: گورنر پنجاب سردارسلیم حیدوکو ہتک عزت کے بل پر دستخط کرنے سے روکنے کیلئےمراسلہ جاری کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے مراسلہ بھجوایا ۔

مراسلےمیں کہاگیاکہ پنجاب اسمبلی نے ہتک عزت کا بل منظور کرکےگورنر کو دستخط کے لیے بھجوایا ، گورنر پنجاب بل واپس اسمبلی کو بھیجیں اور سٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے کی ہدایت دیں ۔
مراسلےمیں مزیدکہاگیاکہ ہتک عزت کا بل کالا قانون ہے، گورنر پنجاب آئین کے آرٹیکل 116 کے تحت بل اسمبلی کو واپس بھجوائیں ، گورنر پنجاب نے بل واپس نہ بھیجا تو اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا ۔

مزیدخبریں