سونےکی قیمت میں مزیدکمی

سونےکی قیمت میں مزیدکمی
کیپشن: Further reduction in the price of gold

ایک نیوز:مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں مزیدکمی ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ہونےسے سونا 2 لاکھ 48 ہزار 200 روپے فی تولہ ہوگیا ،10 گرام سونے کی قیمت میں 236 روپے کی کمی ہونےسے10 گرام سونا 2 لاکھ 12 ہزار 791 روپے کا ہوگیا ۔

 عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر کی کمی سے 2415 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ   چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 850 روپے پر مستحکم رہی۔