ایک نیوز:ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کے حوالے سے ترک میڈیا نے سوال اٹھا دیئے ۔
تفصیلات کےمطابق ایرانی صدرابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اوران کےرفقاہیلی کاپٹرحادثےمیں جاں بحق ہوئے تھے۔جس پرترک میڈیانےسوال اٹھادئیےہیں۔
ترک میڈیاکےمطابق آخر ایرانی صدر نے 30 برس پرانا امریکی ہیلی کاپٹر کیوں استعمال کیا؟ پرواز سے کچھ ہی دیر پہلےہیلی کاپٹرز میں مسافروں کی ترتیب کیوں بدلی گئی؟ایرانی صدر کیلئے پائلٹ کا چناؤ ماضی میں پاسداران انقلاب اہلکاروں میں سے کیا جاتا تھا، اس بار آرمی سے کیوں کیا گیا؟ ہیلی کاپٹر میں تین مختلف ٹریکنگ نظام ہونے کے باوجود حادثے کے مقام کا فوری تعین کیوں نہ کیا سکا؟
واضح رہےکہ ایرانی صدرکےہیلی کاپٹرکواس وقت حادثہ پیش آیاجب وہ ڈیم کاافتتاح کرنےکےبعدواپسی آذربائیجان بارڈر ایریا سے تبریز شہر کی جانب جا رہے تھے، ایرانی صدرکاقافلہ 3ہیلی کاپٹرپرمشتمل تھا۔موسم خرابی کےباعث ہیلی کاپٹرحادثےکاشکارہواتھا۔