ویب ڈیسک:نائیجیریاکی خاتون نےدنیاکی سب سےبڑی وگ بناکرورلڈریکاڈبناڈالا۔
تفصیلات کےمطابق ہیلن ولیم نامی 31سالہ خاتون کاتعلق مغربی افریقہ کے ملک نائیجیریا سےہے،اس خاتون نےاس وقت اپنانام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کروایا جب انہوں نے ایک ہیئر پیس ( وگ) اسٹیچ کی جو تقریباً 12 فٹ چوڑی تھی تیارکی تھی۔
ہیلن ولیم نےاس سے قبل 1,152 فٹ اور پانچ انچ کی ہاتھ سے بنی ہوئی طویل ترین وگ تیار کرکے چوڑی ترین وگ کی تخلیق کرنے کا چیلنج کیا تھا۔
بتایا جاتا ہے کہ ہیلن ولیم نے اپنے حالیہ ماسٹر پیس کی تخلیق میں ایک ماہ صرف کیا اور اسکے لیے انہوں نے 800 سے زیادہ بالوں کے بنڈلز لیے اور کامیابی کے ساتھ 11 فٹ اور 11 انچ چوڑی وگ تیار کی۔
اس حوالے سےہیلن ولیم کاکہنا تھا کہ میں بطورپروفیشنل وگ میکرمزیدریکارڈتوڑنےکی خواہش مندہوں،ان کامزیدکہناتھاکہ مشکل اہداف سے لطف اندوز ہوتی ہیں کیونکہ ایسا کرنے سے میں نئی چیزیں سکیھتی ہوں۔