پی اےسی چیئرمین شپ،حکومت اوراپوزیشن میں ڈیڈلاک برقرار

May 22, 2024 | 12:20 PM

ایک نیوز:پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کےلئےحکومت اوراپوزیشن میں ڈیڈلاک برقرارہے۔
ذرائع کےمطابق سنی اتحاد کونسل نے ابھی تک شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین بنوانے کےلیے حکومت سے رابط نہیں کیا۔ حکومت کی حمایت کے بغیر شیخ وقاص اکرم چیئرمین پی اے سی نہیں بن سکتے ۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں اپوزیشن کے صرف پانچ اراکین ہیں چیئرمین کا انتخاب جیتنے کےلیے 15 ووٹ درکار ہونگے یا پھر بلا مقابلہ منتخب ہونا ہوگا ۔

ذرائع کےمطابق قومی اسمبلی حکام کاکہناہےکہ چیئرمین پی اے سی سمیت ہر کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب بذریعہ الیکشن ہونا ہے ابھی تک چیئرمین پی اے سی کےلیے ہمیں حکومت یا اپوزیشن نے باضابطہ نام نہیں دئیے ۔
ذرائع کےمطابق پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ف بھی چیئرمین پی اے سی کی مضبوط امیدوار ہے ۔ اپوزیشن سے مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو یہ اہم عہدہ پیپلز پارٹی کو مل سکتا ہے، پیپلز پارٹی کی طرف سے سید خورشید شاہ اور نوید قمر چیئرمین پی اے سی کے متوقع امیدوار ہیں ۔

مزیدخبریں