شفقت محمود نے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کی اقسام بتادیں

May 22, 2023 | 23:40 PM

ایک نیوز :سابق وزیر تعلیم شفقت محمود کاکہنا ہے کہ  2 قسم کے لوگ پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر رہے ہیں۔ ایک وہ جن کو ہم نے ٹکٹ نہیں دی، دوسرے وہ جو پریشر برداشت نہیں کر رہے، شاید کوئی ایک دو لوگ ایسے ہوں جو نظریاتی طور پر اختلاف رکھتے ہوں۔

 زمان پارک لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں شفقت محمود کا کہنا تھا کہ  2 قسم کے لوگ پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر رہے ہیں۔ پاکستان اس وقت شدید بحران میں ہے، معاشی بحران بہت زیادہ ہے، اس وقت ضروری ہے کہ ہم سب مل کر الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ کریں۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ  معاشی بحران کا حل صرف انتخابات میں ہے، پی ٹی آئی الیکشن پر بات کرنے کےلیے تیار ہے۔ 

مزیدخبریں