صداقت علی عباسی پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے صدر مقرر

صداقت علی عباسی پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے صدر مقرر
کیپشن: Sadaqat Ali Abbasi appointed PTI North Punjab President

ایک نیوز:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے صداقت علی عباسی کو پی ٹی آئی شمالی پنجاب کا صدر مقر کردیا۔

 صداقت علی عباسی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت کا انتہائی مشکور ہوں کہ مجھے انھوں نے پارٹی کے شمالی پنجاب کے صدر کی ذمہ داری دی۔انشاءاللہ پوری کوشش کروں گا کہ پارٹی کو نچلی سطح تک منظم کرکے جنرل الیکشنز میں بھرپور نتائج دوں۔

صدر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کا کہنا تھا کہ میں 2009 سے تین مرتبہ اس عہدے پر اپنی خدمات دے چکا ہوں اور انشاءاللہ پوری کوشش کروں گا کہ ان نسبتا مشکل حالات میں پارٹی قیادت، کارکنان اور پارٹی سپورٹرز کی توقعات پر پور اتر سکوں، اللہ تعالی ہمت اور استقامت عطا فرمائے، آمین