ایک نیوز :لیاقت پور سے تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گرگئی۔سابقہ ایم این اے قطب فرید کوریجہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔
قطب فرید کوریجہ پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے ۔شمولیت کا اعلان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود سےملاقات کے بعد کیا۔
قطب فرید کوریجہ کاکہنا تھا کہ قومی ادارے کے خلاف چلنے والی جماعت کے ساتھ نہیں چل سکتا۔پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے بغاوت نہیں کرسکتا۔