ایک نیوز : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ملک کا پورا ماحول زہر آلود ہو چکا ہے، سیاستدان تباہی کی بجائے بہتری کی تدبیر اپنائیں۔
تفصیلات کےمطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا سیاسی افراتفری سے معاشی بحران سنگین تر ہوگیا ہے، لڑائی جاری رہی تو کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، ملک میں جاری جنگ سے سارا نقصان غریب کا ہورہا ہے، اشرافیہ کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ 75برسوں سے ملک پر ظالم جاگیرداروں،کرپٹ سرمایہ دار قابض ہیں،انہوں نے کہا کہ استحصالی اور طبقاتی نظام نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کیں، باریوں اور منافقت کی سیاست کا خاتمہ بالخیر ہونے والا ہے، سراج الحق نے کہا کہ عوام ووٹ کی طاقت سے ظالموں کا احتساب کریں، آنے والا کل اسلامی نظام کا ہے۔