”السلام علیکم“ سعودی خلا بازوں نے خلا سے زمین پرپیغام بھیج دیا

May 22, 2023 | 21:37 PM

ایک نیوز :سعودی خلابازوں نے خلا سے زمین پر پہلاویڈیو پیغام بھیج دیا ۔
تفصیلات کےمطابق دو سعودی خلابازوں نے اپنے لانچ کے بعد  بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے اپنی بحفاظت آمد کا اعلان کرتے ہوئے السلام علیکم کے ساتھ ایک ویڈیو پیغام واپس زمین پر بھیجا ہے۔
کمپنی اسپیس ا یکس، کمپنی ایکسیم اسپیس اور سعودی اسپیس اتھارٹی کے مشترکہ خصوصی مشن پر اتوار کو پہلے دو سعودی خلا باز جب بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہ پہنچے تو پوری دنیا کی نگاہیں ان پر مرکوز تھیں۔


زمین پر بھیجی جانے والی ویڈیو میں دونوں خلاباز نظر آئے جس میں ریانہ برناوی نے خلا میں پہنچنے والی پہلی عرب مسلمان خاتون کے طور پر اپنی تقریر کا آغاز کرتے ہوئے کہا خلا سے السلام علیکم ۔۔ ہمارے لیے یہ بیحد اعزاز کی بات ہے کہ ہم اس تاریخی سفر میں شریک ہیں۔


علی القرنی بھی پیر کی صبح ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے سعودی اسپیس اتھارٹی کی طرف سے شائع کردہ کلپ میں دکھائی دیے ہیں۔عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ ویڈیو اسپیس ایکس کے تیار کردہ میزائل فالکن 9 کے بعد آئی۔ فالکن 9 ریانہ برناوی اور علی القرنی کو لے کر اتوار کی شام فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سنٹر سے لانچ کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ناسا کے سابق خلا باز پیگی وائٹسن اور امریکی کاروباری جان شوفنر بھی تھے۔
سعودی اسپیس اتھارٹی کے نامزد سی ای او محمد بن سعود التمیمی نے اس حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ مملکت میں اب 3 خلاباز موجود ہیں جو خلا میں جا چکے ہیں۔ انہوں نے فلوریڈا سے معروف نشریاتی ادارے کو  دیے گئے بیانات میں کہا کہ سعودی عرب 3 خلاباز بھیجنے والے عرب دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

مزیدخبریں