اسد علی میمن ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنیوالا سندھ کا پہلا کوہ پیما بن گیا

May 22, 2023 | 21:33 PM

ایک نیوز:کراچی کی نجی یونیورسٹی کے طالب علم اسد علی میمن نے دنیا کے سب سے اونچے پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کر کے غیر معمولی کارنامہ سرانجام دے دیا ہے۔

اسد علی میمن، انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) کے طالب علم ہیں، وہ صوبہ سندھ سے 8,849 میٹر بلند ترین پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ تک پہنچنے والے پہلے شخص ہیں۔

یونیورسٹی کی جانب سےاندار کارنامے پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس شاندار پہاڑ کو سر کرنے کا مطلب یہ ہے کہ اسد علی میمن اب ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے والے افراد کے ایک خصوصی گروپ کا حصّہ ہیں اور صوبہ سندھ سے پہلے اور واحد شخص ہیں۔

یونیورسٹی نے اپنے اس طالب علم کی صحت اور محفوظ اپنے خاندان کے پاس واپسی کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ پاکستان کی کوہ پیمائی برادری مسلسل بڑے کارنامے انجام دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کر رہی ہے۔ 

اس سے قبل تاریخ رقم کرنے والے آخری شخص پاکستان کے معروف کوہ پیما ساجد سدپارہ تھے جنہوں نے گزشتہ اتوار کو سپلیمنٹل آکسیجن کی مدد کے بغیر دنیا کے بلند ترین پہاڑ کو سر کیا۔

ساجد سدپارہ سے پہلے پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے والی ملک کی دوسری خاتون ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

 

 

مزیدخبریں