شاہین شاہ آفریدی ٹی20 بلاسٹ کیلئے برطانیہ روانہ 

 شاہین شاہ آفریدی ٹی20 بلاسٹ کیلئے برطانیہ روانہ 
کیپشن: Shaheen Shah Afridi leaves for UK for T20 blast

ایک نیوز : پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹی20بلاسٹ میں شرکت کے لیے برطانیہ روانہ ہو گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہین شاہ آفریدی نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ جہاز میں بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں۔ پوسٹ میں لکھا ہے کہ برطانیہ کے لیے روانہ ہو گیا ہوں۔

شاہین شاہ آفریدی نے اپنی ٹیم نوٹنگھم آؤٹ لاز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جلد ملیں گے۔

 ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ، 8 پاکستانی کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔
  
واضح رہے کہ 8 پاکستانی کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے فائنلز کا انعقاد 2 جولائی کو ایجبسٹن میں ہو گا۔