ایک نیوز :لیجنڈری بھارتی اداکار امیتابھ بچن اور انوشکا شرما کی بغیر ہیلمنٹ بائیک پر سفر کرنے کی تصاویر نے تنازع کھڑا کردیا۔
دونوں اسٹارز کی جانب سے جو تصاویر شیئر کی گئی ہیں ان سے متعلق ان کی وضاحت بھی سامنے آچکی ہے تاہم اب سوشل میڈیا پر اسی سے متعلق نئی بحث چھڑ گئی۔
سوشل میڈیا صارفین یہ کہہ رہے ہیں کہ اسٹارز کو اپنی سماجی ذمہ داریوں کا احساس ہونا چاہیے۔
مقامی پولیس کو اس حوالے سے شکایات موصول ہوئیں جس کا انہوں نے نوٹس لیا۔ تاہم امیتابھ بچن نے اپنی تصویر سے متعلق بتایا کہ وہ صرف موٹر بائیک پر بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ تصویر سیٹ کی ہے۔
اس پر تبصرہ کرتے ہوئے امیج گرو کے دلیپ چیریان کا کہنا تھا کہ یہ اداکاروں اور ستاروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ سوشل میڈیا قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کا مظاہرہ کریں، کیونکہ لوگ انہیں دیکھتے ہیں اور ان جیسا کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
اس پر ایک اور نامور اشتہار کنندہ پراہلاد ککڑ کا کہنا تھا کہ یہ لوگ رول ماڈل ہیں، انہیں محتاط رہنا چاہیے۔ تمام نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ ہیلمنٹ پہنیں کیونکہ بائیک کے حادثے میں 90 فیصد اموات ہیلمٹ نہ پہننے کی غفلت کے باعث ہی ہوتے ہیں۔
ممبئی ٹریفک پولیس حکام نے اس معاملے پر کہا کہ کسی کا بھی قوانین کی خلاف ورزی کا کوئی جواز نہیں ہونا چاہیے۔