افغانستان کا عالمی برادری سےپابندیاں ختم کرنےکامطالبہ

افغانستان کا عالمی برادری سےپابندیاں ختم کرنےکامطالبہ
کیپشن: Afghanistan's request to the international community to end sanctions

ایک نیوز :افغانستان نے ایک بارپھر عالمی برادری سے پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
 امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیر اعظم ملا عبدالسلام حنفی کاکابل میں تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ  امارت اسلامیہ کی پالیسیاں ہمسایہ و عالمی ممالک کیلئے مخالفانہ نہیں۔ امارت اسلامیہ سب کے ساتھ احترام کی بنیاد پر تعلقات کی خواہاں ہے۔ 

ملا عبدالسلام نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری افغانستان پر سے پابندیاں ہٹائے۔عالمی برادری افغانستان میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدر آمد کرے۔