ایک نیوز :تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شیریں مزاری کو رہائی کے بعد چوتھی مرتبہ گرفتار کرلیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق شیریں مزاری کو اس مرتبہ پنجاب پولیس نے گرفتار کیا ۔اس حوالے سے فرخ حبیب نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر شیریں مزاری رہائی کے بعد چوتھی بار گرفتارکرلیا گیا ، پنجاب پولیس نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر سے تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کو دوبارہ گرفتار کیا۔
پی ڈی ایم حکومت پی ایچ ڈی ڈاکٹر شیریں مزاری سے اتنے خوفزدہ ہو چکے،ہر طرف اس وقت جنگل کا قانون نافذ کردیا گیا،اس وقت ملک میں کسی عدالت کی حکمنامہ کو تسلیم نہیں کیا جارہا ہے۔