ایک نیوز :تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شیریں مزاری کو رہائی کے بعد چوتھی مرتبہ گرفتار کرلیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق شیریں مزاری کو اس مرتبہ پنجاب پولیس نے گرفتار کیا ۔اس حوالے سے فرخ حبیب نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر شیریں مزاری رہائی کے بعد چوتھی بار گرفتارکرلیا گیا ، پنجاب پولیس نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر سے تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کو دوبارہ گرفتار کیا۔
پنجاب پولیس نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر سے تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کو دوبارہ گرفتار کر لیا ہے
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) May 22, 2023
پی ایچ ڈی ڈاکٹر شیریں مزاری سے اتنے خوفزدہ ہو چکے
ہر طرف اس وقت جنگل کا قانون نافذ کردیا گیا کسی عدالت کی حکمنامہ کو تسلیم نہیں کیا جارہا ہے
پی ڈی ایم حکومت پی ایچ ڈی ڈاکٹر شیریں مزاری سے اتنے خوفزدہ ہو چکے،ہر طرف اس وقت جنگل کا قانون نافذ کردیا گیا،اس وقت ملک میں کسی عدالت کی حکمنامہ کو تسلیم نہیں کیا جارہا ہے۔