ایک نیوز :وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہسویلین تنصیبات پر حملوں پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمے چلائے جائیں گے جبکہ فوجی تنصیبات پر حملوں کے مقدمات ملٹری ایکٹ کے تحت چلیں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سرگودھا اور میانوالی میں عوام کی پونجی سے خریدے گئے جہاز کھڑے کئے گئے تھے وہاں یہ جتھا آگ لگانے پہنچ گیا یہ صریحاً ملک دشمنی نہیں تو کیا ہے؟
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے عمران خان کو کہا کہ آپ کی اہلیہ کرپشن میں ملوث ہیں، عمران خان کو اس بات کا غصہ چڑھا اس لیے انھوں نے ان کو پسند نہیں کیا، عمران خان نے ایک بار پھر قوم کے سامنے جھوٹ بولا، عمران خان نے اسی شکایت پر اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی عاصم منیر کو عہدے سے ہٹایا تھا۔