ایک نیوز :سی ٹی ڈی نے ڈیرہ غازی خان میں حساس تنصیبات پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔
تفصیلات کے مطابق تونسہ شریف کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی جس میں کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ، دہشت گردوں کی شناخت میزان غازی ، میر احمد کے نام سے ہوئی ، کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گردوں کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے ، دہشت گردوں کے قبضے سے ہینڈ گرینیڈ ، اسلحہ و بارود برآمد ، حکام دہشت گرد ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردی کا منصوبہ بناچکے تھے ، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ، دہشت گرد نیٹ ورک میں شامل دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں ۔