ایک نیوز :بھارتی اداکار سیف علی خان کی بیٹی کے بعد بیٹے ابراہیم خان نے بھی بالی وڈ میں قدم دیا۔
بالی وڈ سٹار سیف علی خان کی بیٹی سارہ کے بعد اب صاحبزادے ابراہیم علی خان بھی اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے سِلور سکرین پر نظر آئیں گے۔
سارہ علی خان نےتصدیق کی کہ ان کے بھائی ابراہیم نے اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے اور اب بالی وڈ میں ڈیبیو کی تیاری پکڑ رہے ہیں۔
سارہ خان کاکہنا تھا کہ جب بھی ان کے بھائی سکول سے واپس گھر آتے یا اب جب شوٹنگ سے آتے ہیں تو وہ اور ان کی والدہ بہت پیار سے ابراہیم کا استقبال کرتی ہیں۔’تب مجھے احساس ہوا کہ میرا بھی میری ماں والا ہی دل ہے۔ کیونکہ ہم دونوں ابراہیم کے ساتھ ایک ہی جیسا پیش آتے ہیں۔‘
سارہ نے ابراہیم کی پہلی فلم پر اپنی والدہ کے ردعمل پر بات کرتے ہوئے کہا ’میرے خیال میں ہم دونوں ہی جذباتی ہیں اور سب سے زیادہ جذباتی ہم ابراہیم کے گھر آنے پر ہوتے ہیں۔
اس سے قبل ابراہیم علی خان کرن جوہر کی آنے والی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔
دوسری جانب سارہ علی خان اپنی فلم ’ذرا ہٹ کہ ذرا بچ کے‘ کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ وکی کوشال ہیرو کے طور پر نظر آئیں گے۔ چند سال قبل جب ابراہیم علی خان کی تصاویر میڈیا پر شیئر ہوئی تھیں تو شائقین کی جانب سے بہت دلچسپ ردعمل سامنے آیا تھا۔
اکثر شائقین کا کہنا تھا کہ تصاویر دیکھ کر انہیں سیف علی خان کی جوانی یاد آ گئی ہے، تو کسی نے کہا کہ یہ تو سیف علی خان کی فوٹو کاپی ہیں۔
انٹرویو میں ابراہیم علی خان کا کہنا تھا کہ ان کا والد کے ساتھ خاص رشتہ ہے اور سیف انکے رہبر بھی ہیں جبکہ بہن کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ دونوں کے درمیان بہت ہی کم لڑائی ہوتی ہے اور اگر کبھی ہو بھی جائے تو انتہائی معمولی بات پر ہوگی۔
سیف علی خان کے بعد بیٹےنے بالی وڈ میں قدم رکھ دیا
May 22, 2023 | 18:05 PM