ایک نیوز :9 مئی کے احتجاج کے دوران ریڈیو پاکستان کی عمارت پر حملے کی ملک بھر سے مذمتیں کی جارہی ہیں مگر ریڈیو پاکستان کے ملازمین کو تاحال تنخواہیں نہیں ملیں ۔
تفصیلات کےمطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو احتجاج کے دوران پشاور میں ریڈیو پاکستان میں آگ لگائی گئی تھی جس کے باعث پورے پاکستان سے اس واقعہ کی مذمت کی جارہی ہے۔ ریڈیو پاکستان کا مرکزی گیٹ توڑنے والا ملزم بھی گرفتار کیا جاچکا ہے، ملزم نے ہشت نگری میں کباڑ کی دکان میں گیٹ 9 ہزار روپے میں فروخت کردیا تھا، پولیس نے ریڈیو پاکستان کا مرکزی گیٹ بھی برآمدکرلیا ہے۔
اس ساری صورتحال ریڈیو پاکستان کےسینئر پروڈیوسر شہزاد اکمل گھمن نےکہا کہ حکومتِ وقت کو ریڈیو پاکستان کے جلنے کا بہت دکھ ہے، یقیناً قومی اثاثے کی تباہی تکلیف دہ ہے مگر وزیراعظم پاکستان کو خبر ہو کہ آج 22 مئی ہے لیکن ماہانہ تنخواہ نہیں ملی، کیا وزیراعظم اپنے دفتر کے سامنے واقع ریڈیو پاکستان کے کسی ملازم کی خود سوزی کے انتظار میں ہیں؟
حکومتِ وقت کو ریڈیو پاکستان کے جلنے کا بہت دکھ ہے. یقیناً قومی اثاثے کی تباہی تکلیف دہ ہے مگر وزیراعظم پاکستان کو خبر ہو کہ آج 22 مئی ہے لیکن ماہانہ تنخواہ نہیں ملی. کیا وزیراعظم اپنے دفتر کے سامنے واقع ریڈیو پاکستان کے کسی ملازم کی خود سوزی کے انتظار میں ہیں@CMShehbaz
— Akmal Ghumman (@AkmalGhumman) May 22, 2023