ایک نیوز :سابق ڈپٹی سپیکردوست مزاری نے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ چیف آرگنائزرمریم نواز سے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے ملاقات کرکے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔
چیف آرگنائزر مریم نواز نے دوست محمد مزاری کو پارٹی میں خوش آمدید کہا ۔
مریم نواز کہنا تھا کہ دوست محمد مزاری کی شمولیت سے جنوبی پنجاب میں ن لیگ مزید مضبوط ہو گی۔