ایک نیوز :سابق وزیراعلیٰ پنجاب و تحریک انصاف کے صدر پرویزالٰہی غائب ہوگئے ،خاندانی ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی سے گزشتہ رات سے رابطہ نہیں ہورہا۔
تفصیلات کے مطابق خاندانی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی گزشتہ رات خاموشی سےگھر سے چلے گئے،گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت سے ملاقات کی تھی۔ذرائع کے مطابق جب وزیراعظم چودھری شجاعت کے گھر گئے تو پرویزالٰہی گھر سے چلے گئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق پرویزالٰہی سے گزشتہ رات سے رابطہ نہیں ہورہا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے چودھری وجاہت کی جانب سے تحریک انصاف چھوڑنے کے اعلان پر ساتھیوں کوخاموش رہنے کی ہدایت کردی۔