ایک نیوز: انسدادہشت گردی عدالت لاہور نے ڈاکٹریاسمین راشد کا3روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرکےپولیس کے حوالے کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا معاملہ،انسدادہشت گردی کی جج عبہر گل خان نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی جسمانی ریمانڈ پر سماعت کی۔
عدالت میں سروسز ہسپتال کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی گئی،ہسپتال رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کو ڈسچارج کر دیا ہے۔
بعد ازاں انسداد دہشتگر عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
واضح رہے کہ عدالت نے بیماری کے باعث ڈاکٹر یاسمین راشد کا جسمانی ریمانڈ موخر کر رکھا تھا، سروسز ہسپتال کے اے ایم ایس ڈاکٹر احتشام میڈیکل رپورٹ لے کر پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔