ملک بھر میں آرٹیکل 245کا نفاذ سپریم کورٹ میں چیلنج

ملک بھر میں آرٹیکل 245کا نفاذ سپریم کورٹ میں چیلنج
کیپشن: ملک بھر میں آرٹیکل 245کا نفاذ سپریم کورٹ میں چیلنج

ایک نیوز: پی ٹی آئی نے ملک بھر میں آرٹیکل 245کا نفاذ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے بیرسٹر گوہر کے توسط سے درخواست دائر کر دی،درخواست میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 245 کا استعمال سیاسی مقاصد کیلئے نہیں کیا جا سکتا،آرٹیکل 245 کا نفاذ سیاسی مخالفین کو افواج کیسے لڑانے کیلئے ہے،فوجی عدالتوں میں ٹرائل بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔

درخواست میں کہا گیاہے کہ آئین پر شہری کو شفاف اور منصفانہ ٹرائل کا حق دیتا ہے،تاریخ میں کبھی ہزاروں سیاسی کارکنوں اور لیڈرز کا فوجی عدالت میں ٹرائل نہیں ہوا،عدالت آرٹیکل 245 کا نفاذ اور اسکے تحت ہونے والا کریک ڈاؤن کالعدم قرار دے۔