ن لیگ لاہور کے وفد کا  جناح ہاوس کا دورہ

May 22, 2023 | 13:48 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز :   پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے وفد  لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر  کی قیادت میں جناح ہاوس کا دورہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق وفد میں جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر، سابق لارڈ میئر کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید، سابق اراکین پنجاب اسمبلی و پارٹی عہدیدار و کارکن شامل تھے۔ لیگی وفد نےقومی پرچم اٹھا کر پاک فوج کے حق میں نعرے بازی   کی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے وفد کو نو مئی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

سیف الملوک کھوکھر کا اس موقع پر کہنا تھا کہنو مئی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں،پاک فوج ہے تو پاکستان ہے۔شرپسند عناصر نے پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کی،موجودہ جناح ہاؤس کی حالت زار دیکھ کر لگتا ہے  یہ سب کسی ملک دشمن نے کیا ہے۔

 سیف الملوک کھوکھر  نے کہا کہ جب تک ان شرپسندوں اور انکے سرپرستوں کو عبرتناک سزا نہیں دی ، ہم چین سے نہیں بیٹھے گے۔ایسے شرپسند عناصر کے ساتھ محب وطن  پاکستانیوں کا کوئی تعلق نہیں ہے۔  ن لیگ مطالبہ  کرتی ہےکہ ایسے شرپسند عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور انھیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

خواجہ عمران نذیر  کا کہنا تھا کہ ان والدین پر کیا بیتی ہو گی ، جن کے شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی ہے۔سیاست میں اختلافات ہوتے ہیں ، مگر یہ مناظر دیکھ کر لگتا ہے ایسا صرف ملک دشمن ہی کر سکتا ہے۔  پاکستان مسلم لیگ فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزیدخبریں