ایک نیوز: نقیب اللہ قتل کیس میں طویل عرصے سے مفرور سب انسپکٹرامان اللہ مروت، شعیب شوٹر سمیت 7 ملزمان نے عدالت میں سرنڈر کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کراچی انسداد دہشت گردی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی،ملزم سندھ ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے ۔ جس میں سب انسپکٹرامان اللہ مروت اور شعیب شوٹر سمیت 7 ملزمان نے عدالت میں سرنڈر کردیا۔
واضح رہے کہ ملزمان مقدمے میں طویل عرصے سے مفرور تھے اور ملزموں کو انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتہاری قرار دیا تھا۔ نقیب اللہ قتل کیس میں راؤ انوار سمیت دیگر گرفتار ہونے والے تمام ملزم بری ہوچکے ہیں۔