عمران خان نے 14 لاکھ کا لگژری ٹیکس اداکردیا

May 22, 2023 | 13:28 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز :سابق وزیراعظم عمران خان نے زمان پارک گھر کا لگژری ٹیکس14لاکھ 40ہزار روپےاداکردیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے زمان پارک گھر کے لگژری ٹیکس کا آج آخری دن تھا ۔رقم نیشنل بینک میں جمع کرائی گئی۔ عمران خان نے ادائیگی کی رسید محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے حوالے کردی۔

واضح رہے کہ  محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نےعمران خان کو لگژری ٹیکس کا نوٹس بھجوایاتھا عدم ادائیگی پرگھرسربمہرکیاجانا تھا۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا کہنا تھا کہ مران خان کوزمان پارک کالگژری ٹیکس نوٹس بھجوایا گیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کو 14 لاکھ 40 ہزارٹیکس ادائیگی کا نوٹس ملا ہے جس کی پہلے آخری تاریخ 12 مئی تھی، آج پھر آخری تاریخ کا نوٹس بھجوایا گیا ہے۔

ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کے مطابق عمران خان کا زمان پارک والا گھر ان کے اور چار بہنوں کے نام ہے۔ یہ گھر پرانا تھا جس کو گرا کر نیا تعمیر کیا گیا ہے پی ٹی آئی چیئرمین سے گزشتہ ماہ اس کا ریکارڈ طلب کیا تھا جو انہوں نے جمع کروایا، تخمینہ لگانے کے بعد ان کو لگژری ٹیکس کا چالان بھجوایا گیا ہے۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا کہنا ہے کہ آج لگژری ٹیکس جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے اور اگر آج ٹیکس جمع نہ کرایا گیا تو قانون کے تحت ایک اور نوٹس جاری کیا جائے گا۔ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا کہنا ہے کہ نوٹس عمران خان نے وصول کر لیا ہے، اس سے قبل بھی وہ ریگولر ٹیکس جمع کراتے رہے ہیں، لگژری ٹیکس صرف ایک دفعہ جمع کروانا ہوتا ہے۔

مزیدخبریں